اہم واقعات

مسلسل اشاعت کے ۶۷ سال کے دوران پیش آنے والے چند اہم واقعات:
___ مئی ۱۹۹۳ء سے مسلسل شائع ہونے والے رسالے میں پہلی مرتبہ جون ۱۹۴۷ء سے مئی ۱۹۴۸ء تک اشاعت میں تعطل پیدا ہوا۔ یہ تعطل برعظیم کی تقسیم کے وقت پیدا ہوا۔
___ ۱۰ ؍اکتوبر ۱۹۴۸ء تا جولائی ۱۹۴۹ء میں ایک بار پھر اشاعت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ یہ سید مودودیؒ کی گرفتاری اور اس کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیکلریشن میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوئی۔
___ مارچ ۱۹۵۴ء تا مئی ۱۹۵۴ء میں ڈیکلریشن کی منسوخی کی بنا پر رسالہ شائع نہ ہوسکا۔
___ مئی ۱۹۶۴ء تا جون ۱۹۶۴ء میں ایران پر مولانا خلیل احمد حامدیؒ کے مضمون کی اشاعت کی بنا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے بعد سے ’ترجمان القرآن‘ مسلسل شائع ہو رہا ہے اور فکری و علمی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔