اگست ۲۰۱۵

فہرست مضامین

مدیر کے نام

| اگست ۲۰۱۵ | مدیر کے نام

Responsive image Responsive image

عبدالرشید عراقی ، وزیرآباد

’سیّد قطب شہید: قرآنی دعوت انقلاب کے داعی‘ (جولائی ۲۰۱۵ئ) حدیث نبویؐ افضل الجہاد کلمۃ عدل (او حق) عند سلطان جائر (ابوداؤد، ترمذی، نسائی)کی صحیح عکاسی ہے، اور سیّد قطب شہید کی جرأت، بے باکی اور شجاعت کی اعلیٰ مثال ہے۔ اس مضمون کے مطالعے سے ایمانی جرأت میں اضافہ ہوگا۔


ڈاکٹر شگفتہ حسین ، کراچی

پاکستان کے نئے بجٹ پر اشارات میں ایک عالمانہ تجزیہ پڑھ کر اندازہ ہوا کہ ہمارے منتخب ادارے اور قیادت قوم کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہے ہیں۔


ہمایوں اختر ، ملتان

’بجٹ اور پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنج‘ (جولائی ۲۰۱۵ئ)بہت خوب تجزیہ ہے۔ اگر وہ پاکستان، بھارت اور برطانیہ کی معیشت کا تقابلی جائزہ بھی پیش کرسکیں تو موزوں ہوگا۔


محمد اسلم سلیمی ، لاہور

فہم قرآن کے ضمن میں ’اہلِ جنت کے اوصاف‘ کے زیرعنوان تفسیر تفہیم القرآن، جلدپنجم سے اخذ کردہ مضمون بہت خوب اور مفید ہے۔ اس میںص ۲۳ پر سورہ قٓ کی چار آیات درج ہیں۔ ان میں سے آیت ۳۳ میں ’بقلب منیب‘ میںحرف ’ن‘ لفظ منیب کے ساتھ جڑ گیا ہے جو درست نہیں، جب کہ مضمون ’مقامِ عبرت‘ ایک چشم کشا تحریر ہے۔


قاضی سمیع اللّٰہ ، لاہور

’غزوئہ بدر اور نصرتِ الٰہی کا قانون‘ ایک ایمان افروز تذکرہ ہے۔


احمد سہیل ، کوئٹہ

عالمِ اسلام کے مسائل کے بارے میں جو معلومات عالمی ترجمان القرآن سے پڑھنے کو  ملتی ہیں، اس قدر جامعیت سے یہ چیزیں کہیں اور کم ہی نصیب ہوتی ہیں۔

تصحیح:l (جولائی ۲۰۱۵ئ) درست: تن ہمہ داغ داغ شد، پنبہ کجا نہم (ص۱۴، سطر ۱۲) /درست: ملائِ اعلیٰ (ص ۴۲، سطر ۱۷) l (جون ۲۰۱۵ئ) درست: خوب کہا امام مالک نے: (ص۱۸، سطر ۵)