اپریل ۲۰۱۵

فہرست مضامین

۶۰ سال پہلے

| اپریل ۲۰۱۵ | ۶۰ سال پہلے

Responsive image Responsive image

مطبوعات

ہفت روزہ ایشیا، بہ ادارت : ملک نصراللہ خاں عزیز۔ مقامِ اشاعت: گوالمنڈی، لاہور۔ قیمت: فی پرچہ ۴؍ آنے۔

یہ ’کوثر‘ مرحوم کا نعم البدل یا خلف الرشید ہے۔ حُسنِ ترتیب اور اقامت ِ معیار کے لیے ملکِ عزیز کا نام سب سے بڑی ضمانت ہے۔ مگر ملکِ عزیز نے کوثر کے مقابلے میں جو نئی شان ایشیا میں پیدا کردی ہے اسے دیکھ کر تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ملک صاحب جوں جوں بوڑھے ہوتے جارہے ہیں ان کا قلم جوان ہو رہا ہے۔ مستقل عنوانات کے تحت جو مواد ادب دیا جا رہا ہے اور جس تنوع کے ساتھ اسے مرتب کیا جا رہا ہے اس کے پیش نظر ہم یہ راے رکھتے ہیں کہ لاہور کے دوسرے تمام ہفت روزہ جرائد کو ایشیا نے سواے ایک گپ بازی اور سینمائی اشتہارات اور حکام کی بیگمات کی تصویروں کے اور ہر لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ البیرونی کا روزنامچہ تو ادبیت و مقصدیت کے لحاظ سے ایک تاریخی چیز ہوگیا ہے۔ سنجیدہ ذوق رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ مصور ایشیا کے چند پرچے دیکھ کر خود راے قائم کریں۔

اس ماہ کے مطبوعات (ص ۶۳-۷۲) میں درج ذیل کتب پر تبصرہ کیا گیا ہے: lاسباب زوالِ اُمت، علامہ امیرشکیب ارسلان، قیمت مجلد:۸؍ lتفسیر ابن کثیر، (اُردو)، قیمت: درج نہیں۔ lمکاتیبِ سلیمان، مرتبہ: مولانا مسعود عالم ندوی مرحوم،قیمت مجلد: سوا تین روپے۔ lاصحاب کھف، مرتبہ: عبیدالحق صاحب۔ قیمت: ۶؍ lسچّی باتیں، (حصہ اول)، انوارالحسن صاحب۔ قیمت: ۹؍ lالقرآن، مرتب: فروغ احمد۔ چندہ سالانہ: ۵ روپے، فی پرچہ ۸ آنے۔ lفردوس کی راہ، مرتبہ: منور سلطانہ روحی۔ قیمت: ۲ روپے ۱۲آنے۔ lدعوت الفطرت، محمدعطاء اللہ سلفی،قیمت: درج نہیں۔lمنتخب نظمیں، مرتبہ: کوثر نیازی، قیمت: ۸ ؍ lمعیار، (تنقید نمبر) مدیر: نجم الاسلام،قیمت تنقید نمبر: ۸؍ lاسلام کا فلسفۂ تاریخ،  پروفیسر عبدالحمید صدیقی، قیمت مجلد:۱۲؍ lفقہ الحدیث، مولانا سیّداصغرحسین ، قیمت مجلد:ایک آنہ۔ lماھنامہ مشیر، روح نمبر، مرتبہ: مرزا عبدالغفور بیگ، قیمت خاص نمبر: ایک روپیہ۔ lماھنامہ ھمایوں، میاں بشیراحمد، چندہ سالانہ: ساڑھے سات روپیہ،   فی پرچہ: ۱۰؍۔lتعمیرادب، مؤلف: عبدالغنی و عبدالواحد رحیمی صاحبان، قیمت: ۳؍ آنے۔  (’مطبوعات‘، ترجمان القرآن، جلد۴۴، عدد۱، رجب ۱۳۷۴ھ ، اپریل ۱۹۵۵ئ، ص ۷۲)

______________